ایکڈمیہ اور انڈسٹری کا آپس میں باہمی تعاون بارے MOU سائن”

اسلامیہ یونیورسٹی اور رحیم یار خان چیمبر میں ا یم او یو سائن”

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب صاحب کی چیمبر آف کامرس آمد قائم مقام صدر چیمبر میاں سعدحسن ایگزیکٹیو ممبران عاطف غفار، عامر عزیز گجر، عبدالوحید بھٹی، محمد ندیم، محمد حفیظ نے پرتپاک استقبال کیا چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی اور ایکڈمیہ اور انڈسٹری کا آپس میں باہمی تعاون بارے MOU سائن کیا گیا”

اس موقع پر میاں سعد حسن نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مل کر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ اکیڈمیہ اور انڈسٹری کا ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ گہرا تعلق رہا ہے کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اکیڈمیہ اور انڈسٹری کا آپس میں الحاق نہ ہو۔
وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے جس کے لیے اسلامی یونیورسٹی اور رحیم یار خان سے ملکر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔صنعتی ترقی کیلئے مشترکہ ورکشاپس سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے۔اسلامیہ یونیورسٹی چیمبر ممبران کے لئے سیمینارز ورکشاپس،ٹریننگ سیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

قائم مقام صدر چیمبراور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ایم او یو پر دستخط کیے دستخط کے بعد ایم او یو تبدیل کیے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ آخر میں اسلامیہ یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مل کر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں