رحیم یار خان( )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ضلعی صدر منعقد ہوا ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا لاوت کی سعادت مرشد سعید ناصر نے حاصل کی ۔اجلاس میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران وفات پا جانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے داران کارکنان اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جن میں والدہ محترمہ چوہدری جہانزیب رشید ضلعی جنرل سیکریٹری،ضلعی نائب صدر حاجی مظفر بسرا ،زوجہ محترمہ میجر تنویر حسین سید ،چودھری اقبال گجر ،شوکت مغل ،ملک غفور ،برادر رئس طارق کھوکھر،برادر ریس کریم اللہ چاچڑ،برادر محترم بشیر سومرو ،برادر محترم جام اقبال،برادر محترم جام شکیل بوبرا ،دادا محترم خالد مختار کلواڑ ،تائی اماں رانا غیاث، دادی اماں حسن ہندل، انکل مخدوم اسد ہاشمی ،اس کے علاوہ ڈاکٹر اور طبی عملے کے دیگر شہداء جو فرنٹ لائن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔اجلاس کرونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں کارکنوں کی امداد اور ان کی بحالی کےکام کا جائزہ لیا گیا، اور ضلع میں تنظیم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے شرکاء نے تنظیم کے کام کی رفتار کو بڑھانے ،دھڑےبندی کے خاتمے اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلوانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔اجلاس میں ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بہت جلد باہمی سلامت رہے سے پارٹی کی دھڑے بندی کا خاتمہ کیا جائے گا اور مخدوم سید احمد محمود کی آمد پر تمام تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا
اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں کہ سلیکٹڈ بری طرح ناکام ہوگئے ہیں اس لیے فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں ۔احتساب کے اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے بلا تفریق احتساب کیا جائے ۔عمران خان کی کابینہ کے وہ اراکین جو کرپشن میں ملوث ہیں فوری طور پر استعفیٰ دیں اور ان کے کیسز فوری طور پر نیب میں لگائے جائیں۔اٹا، چینی اور پٹرول پر لیے گئے نوٹسز واپس لے کر ان کی اصل قیمتیں بحال کی جائیں۔ بلدیاتی الیکشن اپنی اصل شکل میں جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ ہم سیکرٹریٹ کے لولی پاپ کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، وعدے کے مطابق فوری طور پر جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سرائیکی بیلٹ میں نئے اضلاع بنائے جا رہے ہیں ، خان پور اور لیاقت پور کو بھی اضلاع بنایا جائے۔
اجلاس میں پارٹی کے بیمار رہنماؤں محترم عظیم سولنکی، اورمحترم مہر عظیم بخش مصطفائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ، چودھری جہانزیب رشید، مرشد سعید ناصر، میاں عامر شہباز، راجا سولنگی، فیاض خان، فضل احمد سلیمی، مرزا امین خان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں صوبائی صدر مخدوم سیداحمد محمود کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے أخر میں میاں عامر شہباز نے پارٹی اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لیے دعا کروائی ۔
Load/Hide Comments