ہمارے ملک کی تمام سکیورٹی ایجنسیز حساس جگہوں پر خاص طور ائرپورٹ پر پوری طرح الرٹ ہوتی ہیں, ائیرپورٹ مینجر

رحیم یارخان( )سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سکیورٹی میں مزید بہتری اوراس کو یقینی بنانے کے لیے ایک سیمنارائیر آف سکیورٹی کلچر2021ء کا اہتمام کیا گیا،

ائیرپورٹ مینجروحید عباس ملک کی خصوصی دلچسپی اورانکی زیرصدارت اس سیمنار میں مختلف سکیورٹی ایجنسیز کے آفیسران،سول ایوی ایشن اتھارٹی،ائرپورٹ سکیورٹی فورس، پی آئی اے،ائرپورٹ پر ڈیوٹی دینے والے عملہ، کسٹم،ایف آئی اے،سپیشل برانچ امیگریشن، آئی بی،سی ٹی ڈی اوررینجرز کے آفیسرز نے شرکت کی۔ائیرپورٹ مینجر وحید عباس ملک نے بتایا کہ اس سمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہمیں اپنی سکیورٹی کو مزید بہتراورکرنا ہے ائرپورٹ پر اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پہلے سے ہی موجود ہیں تاہم ان میں بہتری لانے کے لیے آج تمام سکیورٹی اداروں کے آفیسران یہاں موجود ہیں جو اپنے تجربات کی بنیاد پر حساس جگہوں سمیت ائرپورٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے آگاہی فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کی تمام سکیورٹی ایجنسیز حساس جگہوں پر خاص طور ائرپورٹ پر پوری طرح الرٹ ہوتی ہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام ائر آف سکیورٹی کلچر 2021ء منایا جارہاہے آج کا یہ سیمینار بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں ہماری سکیورٹی ایجنسیز کے تمام آفسیران موجود ہیں جو اپنے اپنے تجربات کے حوالہ سے تجاویز فراہم

اپنا تبصرہ بھیجیں