پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں عیدالفطر کا پر امن انعقاد

رحیم یار خان پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں عیدالفطر کا پر امن انعقاد

رحیم یار خان : پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ضلع بھر میں عیدالفطر پر امن طور پر ادا کر دی گئی، ترجمان پولیس
ضلع بھر میں عیدالفطر کے سلسلہ میں 503 اجتماعات منعقد ہوئے، ترجمان پولیس
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس لائن میں نماز عید ادا کی، ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز نے بھی پولیس لائنز میں نماز پڑھی، ترجمان پولیس

پولیس افسران نے ضلع بھر میں عید نماز کی ڈیوٹیز مکمل ہونے پر نماز عیدالفطر ادا کی ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نے مسجد سے نکلتے افسران اور جوانوں سے عید ملی مبارکباد کا تبادلہ کیا، ترجمان پولیس

ڈی پی او محمد علی ضیاء و دیگر افسران نے یاد گار شہداء پولیس پر حاضری دی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، ترجمان پولیس


یاد گار شہداء پولیس پر فاتحہ خوانی کی گئی، ترجمان پولیس
ڈی پی او محمد علی ضیاء و دیگر افسران نے جوانوں کے ہمراہ بڑا کھانا کھایا، ڈی پی او محمد علی ضیاء شہید کانسٹیبل سرفراز کے گھر گئے، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے شہید کی فیملی اور بچوں سے ملاقات کی عیدی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ترجمان پولیس

تمام پولیس ونگز کو رمضان المبارک اور عیدالفطر پر پیشہ ورانہ مہارت سے فرائض کی ادائیگی پر شاباش اور عید مبارک، ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

اپنا تبصرہ بھیجیں