مینار پاکستان خاتون سے بدتمیزی کا معاملہ” ویڈیو دیکھیں

مینار پاکستان خاتون سے بدتمیزی کا معاملہ

لاہور( ) گریٹر اقبال پارک میں جشن آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اسے اٹھاکر ہوا میں اچھالنے کے واقعہ پر پولیس تھانہ لاری اڈا نے 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں اور میرا کیمرہ مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں یوٹیوب کے لئے کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا۔سیکیورٹی گارڈز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں ۔ تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے۔نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے اور مجھے اٹھاکر ہوا میں اچھالتے رہے۔ واقعہ میں  ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15 ہزار نقدی بھی لے گئے۔ 

آئی جی پنجاب انعام غنی کا چئیرمین نادرا سے رابطہ ,ملزمان کی شاخت کے لیے نادرا سے مدد طلب,ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں 354-A دفعہ شامل,
اس دفعہ کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے
متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے می کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، آئی جی پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں