گرفتار ملزمان پر میڈیکل بورڈ نے تشدد کی تصدیق کر دی”

رحیم یارخان( ) پیٹرول پمپ سے لاکھوں روپے مالیت کے پیٹرول کے چوری کے درج مقدمہ میں معمر شخص سمیت گرفتار دو ملزمان پرشیخ زید ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے تشدد کی تصدیق کردی، رپورٹ جاری،

تفصیل کے مطابق چند روز قبل چک76پی میں واقع پیٹرول پمپ مالک کاشف بخاری کی جانب سے اندراج کیئے گئے مقدمہ میں الزام عائد کیاگیا تھاکہ آئل مین فخرحیات اورچوکیدار معمر شاہ نواز نے ملی بھگت سے اس کے پیٹرول پمپ سے8120لیٹرپیٹرول مالیتی 12لاکھ روپے خرد برد کیاہے جس پر پولیس نے معمر چوکیدرا سمیت دونوں افراد کو حراست میں لے کر تشدد کانشانہ بنایا جس پر دونوں گرفتار ملزمان کے ورثاء کی جانب سے سول جج اعجازاحمد کی عدالت میں پولیس تشدد کرنے پر میڈیکل چیک اپ کروانے کی استدعا کی تھی جس پر فاضل عدالت نے درج مقدمہ میں گرفتار ملزمان شاہ نواز اورفخر حیات کا میڈیکل چیک اپ کیلئے ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو ہدایت کی تھی کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر پولیس تشدد بارے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانیوالی رپرٹ میں دونوں گرفتارملزمان پر پولیس تشدد کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں