نیو کارڈیک سینٹر یو اے ای بادشاہ ھانس شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے تحفہ ہے“

پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کارڈیک سینٹر شیخ زاید ھسپتال کا تفصیلی دورہ کیا.

نیو کارڈیک سینٹر یو اے ای حکومت اور بادشاہ یو اے ای جناب ھز رایل ھانس شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے رحیم یار خان کے لوگوں کے لیے عطیہ کیا گیا ھے.
سینٹر کے اندر جدید مشینری انسٹال کی جارہی ھے. پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج نے نیو انجیو گرافی اور کارڈیک آپریشن روم، سی ایس اسی ڈی اور داخل مریضوں کے کلینک کا دورہ کیا. نیو کارڈیک سینٹر 24 اپریل 2024 میں تمام مشینری کے انسٹالیشن کے عمل کے بعد مکمل فعل ھو جایے گا.

اس موقع پر ھیڈ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عبدالماجد، فوکل پرسن کارڈیک سینٹر ڈاکٹر امجد عزیز، ایم ایس شیخ زاید ھسپتال ڈاکٹر عمران بشیر، ایکسین شیخ زاید ھسپتال میاں ضیغم اور الجواہر ٹیکنیکل کے پروجیکٹ منیجر و ٹیم اور ایچ ڈی پی یو اے ای کے میڈیکل انجیر و ٹیم موجود تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں