پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد 4 مغوی بازیاب فرار اغواء کاروں کی تلاش جاری”

رحیم یار خان تھانہ احمد پور لمہ پولیس کا فوری ریسپانس کامیاب کارروائی کے دوران اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد 4 مغوی بازیاب فرار اغواء کاروں کی تلاش جاری

رحیم یار خان(صادق آباد ) 10/12کس مسلح اغواء کار مغوی مٹھن،سلطان،عبدلغفاراور عبدلستار کو اغواء کرکے لے جارہے تھے کہ گشت پر مامور ایلیٹ ٹیم تھانہ احمد پر لمہ کا اغواء کاروں سے آمنا سامنا ہوا۔ ایلیٹ ٹیم کی ہوائی فائرنگ سے اغواء کار3مغویوں کو چھوڑ کر1کس عبدالستارکو ساتھ لے کر بسواری موٹر سائیکل فرار ہونے لگے موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب ترجمان پولیس

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ فوری بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ ایس ایچ او احمدپور لمہ نے بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کاتعاقب کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ اغواء کار پسپا ہوکر مغوی عبد الستار کو چھوڑ کر تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔ترجمان پولیس

ڈی ایس پی سرکل بھونگ سرکل کی بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔وقوعہ بوقت 10 بجیرات تھانہ احمدپور لمہ کی حدود کنڈیر مائینر پل پر پیش آیا۔ مغویان کشمور سے واپس اپنے گھر آرہے تھے۔ پولیس ناکہ بندی کے ذریعے ملزمان کی تلاش کرتے ہوئے واقع کی کاروائی عمل میں لارہی ہے۔ترجمان پولیس۔
پولیس کے فوری ریسپانس اور کامیاب کارروائی کے ذریعے مغویوں کی بحفاظت بازیابی پر اہل علاقہ اور ورثاء کا پولیس کو خراج تحسین۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے پولیس کی کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ واقع کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش جاری رکھی جائے ڈی پی او رحیم یار خان کی ڈی ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ کو ہدایت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں