ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او بی ڈویژن لائن حاضر۔ آر پی او عمران محمود

رحیم یارخان ( ) ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او بی ڈویژن لائن حاضر۔ آر پی او عمران محمود کا ضلع بھر میں عادی مجرمان، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔

ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق آر پی او عمران محمود نے ڈٖی پی او امیر تیمور خان کے ہمراہ ضلع بھر کے پولیس افسران نے سے میٹنگ کی اس موقع پر انہوں نے ضلع رحیم یارخان میں امن امان اور جرائم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن چوہدری محمد یونس کو فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے دیگر تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں سے عادی مجرمان، مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈٖاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ سے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کا بھی قلع قمع کیا جائے۔ آر پی او نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں