چولستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ PDMA

بہاول پور:15/مئی ( ) ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) امتیاز احمد کھچی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے چولستان کے علاقوں گھرکن، چنن پیراور چنن پیر کے نواحی گاؤں کا دورہ کیا اور واٹر ٹینک کے ذریعے چولستانیوں کو پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے امتیاز احمد کھچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق چولستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے محکمہ جات نے بروقت امدادی کاروائیاں کی ہیں اور چولستان میں گرمی کی شدت و پانی کی کمی سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چولستانیوں کی زیادہ تر آبادی کو پانی کے نزدیک منتقل کیا جا رہا ہے اور خصوصی میڈیکل و ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں وٹرنری و میڈیکل کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں