رحیم یار خان میں شیخ خلیفہ بن زایدالنیہان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام”

رحیم یارخان( )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدالنیہان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام رحیم یارخان گیراج والی مسجد میں کیا گیا۔

جس میں ابوظہبی پیلس کے منیجر (آل ریجن) میجر (ر) عرفان مصطفیٰ اور سوسائٹی فارہومن رائٹس کے سابق صدر اصغر علی عاصی‘ نذرحیدر زیدی‘ عابد‘قاسم‘ راشد‘ فیروز‘ شاہ روز‘ جاوید‘ محمد سلیم‘ احمد الطاف‘ نذیر اللہ‘ محمد حنیف رامے‘ خرم شہزاد‘ محمد قیوم‘ سردار محمد امین‘ عبدالغنی بٹ‘ محمد اظہر اقبال و معززین علاقہ‘ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔آج سرزمین رحیم یارخان کے ہزاروں لوگ ایک سخی‘ غریب پرور‘ ہمدرد و مخیرشخصیت سے مرحوم ہوگئے جن کی ملکی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زاید النیہان مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں