ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء کی واردات ناکام،

رحیم یار خان تھانہ ماچھکہ پولیس کا فوری ریسپانس ، ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء کی واردات ناکام، اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد ،دومغوی بازیاب

رحیم یار خان(صادق آباد) ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کا فوری ریسپانس ،اغواہ کاروں سے مقابلہ کے نتیجہ میں 2مغوی بحفاظت بازیاب، اطلاع ملتے ہی فوری علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے،اغواء کاروں سے مقابلہ کے دوران اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر دریا کی طرف فرار ۔ترجمان پولیس۔

علاقہ مکین اور ورثاء کا کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین، اغواء کار مغویوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دریائی کچہ کی طرف لے جا رہے، پولیس ملزمان کی تلاش کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،محمد شفیق اور منیر احمد مغویان عالو گوٹھ سنجر پور علاقہ تھانہ کوٹسبزل کے رہائشی ہیں۔ مغویان اغواء کاروں کے بچھائے ہوئے جال میں پھنستے ہوئے خود اغواء کاروں کے پاس پہنچے ،ترجمان پولیس

ڈی پی او رحیم یار کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔علاقہ میں موئثر ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کے ذریعےملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان کی ڈی ایس پیز سرکل بھونگ،صادق آباد ،ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ اور کوٹسبزل کو ہدایت۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ہنی ٹریپ اغواء کی ایک قسم ہے اگر آپکو اس طرح کی کال موصول ہو جس میں اغواء کاراپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنسانے کے لئے کسی بھی ذریعہ سے کچہ کی طرف بلائیں تو فوری قانون کی مدد لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔ڈی پی او

اپنا تبصرہ بھیجیں