اندرون چولستان مقیم خاندانوں کو 350لیٹر پانی کے ٹینک فراہم کر دئے گئے، ریاست علی

رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کی ہدایات پر اندرون چولستان خشک سالی اور پانی کی کمی سے متاثرہ رہائش پذیر خاندانوں کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے 350لیٹر پانی کے ٹینک فی خاندان فراہم کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ریاست علی اپنی زیر نگرانی اندرون چولستان جاکر پانی کے ٹینک چولستان میں مقیم خاندانوں کے سربراہان کے حوالہ کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت خشک سالی اور پانی کی کمی سے متاثرہ چولستانی خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے اور اندرون چولستان سمیت بیرونی علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ مکمل رابطہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرون چولستان تقریباً70تا80خاندان تحصیل رحیم یار خان، خانپور اور لیاقت پورکے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جن کی مجموعی آبادی 400نفوش پر مشتمل ہے جبکہ5000چھوٹے بڑے مویشی بھی تاحال اندرون چولستان موجود ہیں جن کی دیکھ بھال کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جس کے دیگر ممبران میں چولستان رینجرز،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لائیو سٹاک، محکمہ صحت، ریسکیو1122، ابوظہبی پیلس انتظامیہ، ریڈ پاکستان اور دیگر ادارے شامل ہیں جو مختلف ٹیموں کی صورت میں اندرون اور نقل مقانی کرکے آنے والے چولستانیوں سے مکمل رابطہ میں ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چولستانیوں اور ان کے مال مویشیوں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہیں َانہوں نے بتایا کہ اندرون چولستان مقیم خاندانوں کو 350لیٹر پانی کے ٹینک فراہم کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ایریا کی ٹیمیں تسلسل کے ساتھ واٹر باؤذر کے ذریعہ نہ صرف ان ٹینکس کا پینے کا صاف پانی فراہم کریں گی بلکہ مال مویشیوں کے لئے چولستانیوں کی جانب سے بنائے گئے ٹوبہ جات میں بھی پانی فراہم کریں گی تاکہ مال مویشیوں کو بھی پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ لائف متحرک ہے اور اس کی نشاندہی پر جنگلی حیات اور پرندوں کے لئے بھی پانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ریاست علی نے بتایا کہ 350لیٹر کے50پانی کے ٹینک اندرون چولستان مقیم خاندانوں کو فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ واٹر باؤذر کے ذریعہ مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

ریاست علی نے بتایا کہ اندرون چولستان بہاؤ والا اور کلر والا کے 50چولستانی خاندانوں کو 350لیٹر پانی کے ٹینک فراہم کئے گئے ہیں جس پر چولستانیوں کی جانب سے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں