کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور ان ایکشن”

بہاول پور:22/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بہاول پور کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور ایئر انڈیکس کوالٹی کو مزید بہتر بنا کر بہاول پور کی خوبصورتی و ماحول کو مثالی بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایم ڈی بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی و بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقاء محمد جام، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مہر خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری منصوبہ جات بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال(سول ہسپتال بہاول پور) کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور نومولود بچوں کی نرسری میں علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، ایم ایس سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال ڈاکٹر حامد خان، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مہر خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ لوگوں کوبہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی اور ہسپتال میں موجود گراسی گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے قائم ہیٹ ویوز ریلیف کیمپس کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی قائم کر کے فعال کئے جائیں تاکہ گرمی کی شدت کے باعث متاثر ہونے والے افراد کا فوری اور بروقت علاج معالجہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں تمام ضروری ادویات بھی مہیا کی جائیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے اور گراسی گراؤنڈ میں خوبصورت سدابہار پودے لگائے جائیں۔ایم ایس سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال ڈاکٹر حامد خان نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور تمام ادویات دستیاب ہیں۔

دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے گرمی کی شدید لہر سے لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لئے فرید گیٹ کے مقام پر قائم ہیٹ ویوز ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔انہوں نے پانی کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے موقع پر موجود لوگوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن میاں اظہر جاوید موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں