حکمران ملک اورعوام کے خیرخواہ ہیں تو اپنی مراعات اور اخراجات کو فوری ختم کریں، شرکاء

رحیم یارخان( )صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی ہندل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک اعجازاحمدبوہڑایڈووکیٹ، جے یوپی کے ڈویژنل صدرچوہدری ریاض احمدنوری، جمعیت علماء اسلام(ف)کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفراقبال شریف، جماعت اسلامی کے سٹی صدرفیصل جاوید، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری بوٹاعابدنے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک کے غریب عوام پرخودکش دھماکہ ہے

رحیم یارخان میں میپکو اور سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار نے مکمل ہڑتال کی اور آج ڈسٹرکٹ بارسے میپکو کمپلیکس رحیم یارخان تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجربرادری سمیت سول سوسائٹی کو شرکت کی اپیل کرتے ہیں رحیم یارخان میں اس وقت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرہے جس سے ہرشہری شدید متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے دوماہ کے اندر بجلی کی قیمت میں 47فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ ملک میں انارکی انتشار کی بنیاد ہے غربت اور مہنگائی سے تنگ غریب عوام چوری، ڈکیتی، راہزنی اوراجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہے حکمران طبقہ عوامی مشکلات سے عاری اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے اگرحکمران طبقہ ملک اورعوام کاخیرخواہ ہے تو اپنی مراعات اور اخراجات کوختم کرے اورعام آدمی کو ریلیف دے جس سے عوام کویقین ہوکہ موجودہ حکمران عوام کے خیرخواہ ہیں
انہوں نے کہاکہ جوبھی جماعت غربت کم کرنے لگا کر اقتدار میں آتی ہے وہی اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام پر مہنگائی بم گرانا شروع کردیتی ہے جوکہ پچھلے 70سالوں سے ہو رہا ہے اب اس نظام کوبدلنے کے لیے عوام کوسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پر نکلنا پڑے گا اہل رحیم یارخان کے ساتھ میپکو اور سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے کی جانے والی زیادتیاں اب کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہمیں مقدمات اور گرفتاریوں کا کوئی خوف نہیں ہے ہم اپنے حقوق کے لیے تمام طبقات کوساتھ لے کرپرامن اورجمہوری طریقے سے اپنے احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں اوراس سے ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی، مذہبی، وکلاء اورایپکا تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے تاکہ عام دیہاڑی دارطبقہ کوریلیف مل سکے کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے ہوشربامہنگائی نے سفید پوش اور غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے میں نااہل اتحادی حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور مزید قرضوں کے حصول کیلئے لوگوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے عام آدمی کو کبھی پٹرول بم تو کبھی بجلی کے جھٹکے دیئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں