مخدوم خسروبختیار کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹا کر عون عباس بپی صدرجنوبی پنجاب نامزد “

رحیم یار خان( ) تحریک انصاف کے بڑے فیصلے، مخدوم خسروبختیار کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹا کر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب نامزد کردیا گیا،

نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے ملتان جلسہ سے قبل صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب مخدوم خسرو بختیار اچانک پشاور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہو گئے تھےلاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس صادق محمود خرم کی عدالت میں زیر سماعت ہے،مخدوم خسرو بختیار کے اچانک ملک سے باہر چلے جانے پر تحریک انصاف پر انگلیاں آٹھ رہی تھی،گزشتہ روز تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں خسرو بختیار کو ہٹا کر عون عباس بپی کو صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے،تحریک انصاف کے اس فیصلے پر نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں