رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی،
صدر و جنرل آفس میں پڑا ہوا فرنیچر، ائیر کنڈیشنز، کمپیوٹرز، کیمرے، قیمتی دستاویزات، پنکھے ودیگر پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کرخاکستر ہوگیا، پیوستہ شب تقریب رات نوبجے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے دوکمرے مکمل تباہ ہوگئے، کانفرنس روم اور بلڈنگ کوجزوی نقصان پہنچا، ریسکیو1122نے بروقت موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پایا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیل کے مطابق پیوستہ شب تقریبارات نوکے بجے قریب ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شارٹ سرکٹ کے باعث صدرجاویداقبال چوہدری کے دفترمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ساتھ والے کمرے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کمروں میں موجود فرنیچر، کمپیوٹرز، تمام اے سی، پنکھے، وال پیلنگ، ریکارڈ ودیگرسامان جل کر خاکستر ہوگیا حادثے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو1122کی دوفائر برگیڈ موقع پر پہنچ گئیں اورفائرفائٹر نے طویل جدوجہد اور بھرپور کوششوں کے بعدآگ پرقابو پایا آگ کی شدت اورگہرے سیاہ دھوئیں کے باعث آگ بجھانے والی ٹیم کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ,ریسکیوکی جانب سے پانی کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے والے کیمیکل کابھی استعمال کیاگیا،
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آتشزدگی کی خبرسنتے ہی صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، فنانس سیکرٹری انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی و دیگر کابینہ کے عہدیداران اورممبران پریس کلب کی ایک کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سیدموسیٰ رضا کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) راناریاست، ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی محمداسلم خان، ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن محمدفرحان، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالستار بابر، پاکستان نظریاتی پارٹی کے ڈویژنل صدر عمرفاروق پاشا، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء محمودالحسن، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدرچوہدری الیاس احمد وڑائچ ودیگر سیاسی، سماجی و کاروباری رہنماؤں نے بھی موقع پر پہنچ کرصدر جاویداقبال چوہدری اورممبران پریس کلب کے ساتھ بڑے مالی نقصان پراظہارافسوس کیا,جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال، چوہدری افتخار وڑائچ، عثمان احمد وڑائچ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر انوارالحق، سید سجادشاہ، صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی ہندل، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ، چوہدری بوٹاطاہر، جے یو پی کے ڈویژنل صدر چوہدری ریاض احمد نوری سمیت متعدد نامور شخصیات نے بھی ڈسٹرکٹ پریس میں ہونے والی آتشزدگی کے بعدپریس کلب پہنچ کرجگہ کامعائنہ کیا اور صحافی برادری کے ساتھ اظہارافسوس کیا اور آتشزدگی کے باعث ہونے والے مالی نقصان پر رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے صدر جاویداقبال چوہدری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی, انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میرا دوسرا گھر ہے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر ہر ممکن تعاون کروں گا, جس پر صدر جاویداقبال چوہدری نے تمام سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں اظہار یکجہتی اورتعاون کی یقین دہانی پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیر و ترقی ہمارا ایجنڈا ہے قدرتی حادثے کی صورت میں ہونے والے نقصان پرموجودہ کابینہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔