رحیم یارخا ن ( )وائس چانسلر خواجہ فرید انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی کرپشن اوراقرباپروری کے خلاف ممبرپنجاب بارکونسل،صدر بار اورجنرل سیکرٹری کی پریس کانفرنس،
وائس چانسلر پر کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کیلئے 4دن کی مہلت،ڈسٹرکٹ بار،سول سوسائٹی کو مطمین نہ کرسکنے پر احتجاجی تحریک اوردھرنے دیئے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق وائس چانسلر خواجہ فرید انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پروفیسر سلمان طاہر کے خلاف کرپشن،اقرباپروری،پیٹرول پمپوں کے کمیشن،یا لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت،سائیکل اسٹینڈ،کنٹین کے ٹھیکے، یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خاص کر تعیناتیوں پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ممبر پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہور، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ، چیئرمین وکلاء ڈیموکریٹک موومنٹ رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ، چیئرمین وکلاء اتحاد چوہدری ذوالفقار علی اور سابق جنرل سیکرٹری مرزا امین خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ایک بڑی درس گاہ کے وائس چانسلر خواجہ فرید انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پروفیسر سلمان طاہر جب سے تعینات ہوئے ہیں ان کے خلاف بے شمار الزامات سامنے آئے ہیں جس پر شہری کی کاروباری حلقہ، سول سوسائٹی ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شکایا ت مسلسل موصول ہو رہی تھیں
جس پرتحفظات تھے اس کے علاوہ یونیورسٹی میں نوکریوں کے معاملے میں مقامی لوگوں کے کوٹے کو مسلسل نظر انداز کرنا بھی اہم معاملہ ہے جبکہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ غیر قانونی بغیر اشتہار اوربغیر انٹرویو کئے من پسند لوگوں کو بھاری تنخواہوں اورمراعا ت کے نوکریاں بانٹی جا رہی ہیں جس سے اہل لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اوپر سے سونے پر سوہاگہ حال ہی میں یونیورسٹی میں ناقص میٹریل سے زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہونا کرپٹ ٹھیکیدار اور بلیک لسٹ کمپنیوں کو نوازنے کا واضح ثبوت ہے جیسے معاملات پر ہم وائس چانسلر خواجہ فرید انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سلمان طاہر کو 4دن کا ٹائم دیتے ہیں وہ آئیں اورہمیں اورسول سوسائٹی اورمتاثرین کوجوابات دیکر مطمین کریں ورنہ ہم سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر آپ کے خلاف احتجاج بھی کریں گے اوردھرنے بھی دینے پڑے تو دیں گے۔
Load/Hide Comments