رحیم یارخان ( ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کر رہے ہیں، پولیس افسران امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ رحیم یارخان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے انہیں خوش آمدید کہا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں جنرل سلامی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے اور پولیس اپنی فرائض پر پوری طرح فوکس ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے پولیس تمام تر وسائل اور صلاحیتیں برؤے کار لا رہی ہے جس کے لیے موئثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کر رہی ہے، انہوں نے اس موقع پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ جس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شریک تھے،
ڈی پی او محمد علی ضیاء نے انہیں مجموعی صورت حال سے آگاہی فراہم کی جس پر آر پی او صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم پیشہ عنصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپناتے ہوئے امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کو ہرصورت یقینی بنائیں ، انہوں نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن البدر پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کو شعار رکھیں ِ کسی بھی جرم کی اطلاع پر فوری رسپانس کی ہدایت کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ مقدمات کے سو فیصد اندراج لاز میکریں اندراج مقدمہ کے بعد وقوعہ کی تصدیق کرتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے، زیر تفتییس نامکمل چالان مقدمات کو جلد از جلد میرٹ اور انصاف پر یکسو کرنے کا کہا،
انہوں نے قتل کے مقدمات میں انصاف کو یقینی بناتے ہوئے نمٹانے کا حکم دیا اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں، ناجائز اسلحہ، منشیات اور جواء کے خلاف بھی بھر پور کارروائیوں کا حکم دی اورکہا کہ جرائم پیشہ افراد کو شلٹر فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو ان تمام ہدایات پر فوکس کرنے ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کو جرائم کے خلاف متحرک کرنے کی ہدایات کی، انہوں نے رحیم یارخان پولیس کی جانب سے سول انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگیٹڈ کارروائیوں کو جاری رکھنے کہا انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کے اندراج کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا جائے گا،
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں، ممبران ضلعی امن کمیٹی، عہدیداران چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وفود کی جانب سے کیے جانے والے سوالوں کے تفصیلی اور اطمینان بخش جواب دئیے اور کہا کہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،
اس موقع پر انہوں نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی، وفود کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیس اپنا فرض پوری جانفشانی سے ادا کر رہی ہے جس پر انہوں نے اظہار اطمینان کیا، آر پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے ہمراہ آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے آنے والے سائلین کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے ازالہ و حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ڈی پی او آفس میں قائم پولیس خدمت مرکز کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ بھی لیا،انہوں نے اپنے دورہ کا آغاز ماڈل پولیس اسٹیشن کے مفصل ملاحظہ سے کیا انہوں نے فرنٹ ڈیسک، پولیس افسران کے آفسسز، انٹیروگیشن روم، پبلک ویٹنگ روم، لاک آپ، رہائش کنسٹیبلان، اسلحہ خانہ کے جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بہتری کی گنجائش بہرحال ہوتی ہے انہوں نے اس سلسلہ میں ہدایات دیں اور کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے اغراض و مقاصد کو پوارا کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، دورہ کے آخری حصہ میں ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے ہمراہ کچہ ایریا بھونگ پولیس کیمپ بنگلہ دلکشا پہنچے جہاں پر ایس ڈی پی او بھونگ حسن محمودخان جتوئی نے انہیں علاقہ کے بارہ میں مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا، انہوں نے کچہ میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں عوام کی جان ومال کے تحفظ جسے عظیم مشن کی تکمیل کر رہے ہیں انہیں فورس کا سخت حالات میں ہائی مورال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا اور باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو بھی کی جس کے بعد وہ اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بہاول پور کے لیے روانہ ہو گئے۔