ستاری کار چور گینگ گرفتار” ڈیڑھ کروڑ مالیت کی کاریں برآمد

ضلع رحیم یار خان سرکل خان پور پولیس کی بڑی کارروائی ستاری کار چور گینگ کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی کاریں برآمد کر لیں

رحیم یارخان ( ) پولیس نے بین الاصوبائی ستاری گینگ کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 10 کاریں برآمد کر لیں، گینگ رحیم یارخان سرکل خان پور کے تھانہ سٹی خان پور اور ظاہر پیر کے علاقوں کے علاوہ صوبہ سندھ (کراچی) میں وارداتیں کرتا تھا، ڈی ایس پی خان پور امجد جاوید کمبوہ، ایس ایچ او سٹی خان پور اور انچارج سی آئی اے خان پور جبران جیراڈ نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سال 2021/22 کے دوران تھانہ سٹی خان پور اور تھانہ ظاہر پیر کے علاقوں میں کار چورعوام کے لیے سر درد بنے ہوئے تھے جو کہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا کہ کس طرح ان جرائم پیشہ عناصر سے عوام کو نجات دلائی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوا کرسرخرو ہوا جا سکے اس سلسلہ میں ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے خصوصی احکامات دے رکھے تھے، ایس پی انویسٹی گیش کیپٹن(ر) دوست محمد کی ہدایات بھی ملتی رہتی،

جس پر ڈی ایس پی خان پور جاوید امجد کمبوہ نے اپنی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور انسپکٹر ابرار حسین، انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر جبران جیراڈ اور دیگر اہلکاروں پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی جسکا کام شب و روز کار چوری کا سد باب اور کار چوری میں ملوث ملزمان کی تلاش تھی اور اس سلسلہ میں ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے اہمیت کے حامل سی ڈی یو ونگ کو ایکٹو کر دیا گیا۔ الحمد للہ ہماری ٹیم نے سول انٹییلی جنس زرائع، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے شب و روز محنت کی جس کے نتیجہ میں آخر کار تھانہ رکن پور کے علاقہ کا رہائشی عبدالستار و لد فاروق احمد قوم ارائیں سکنہ موضع گلور مسوخان کو گرفتار کر لیا جس نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ یہ ایک بین الصوبائی کار چور گینگ کو ہیڈ کر رہا تھا اور یہ ستاری گینگ کا سرغہ ہے، ملزم نے سرکل خان پور کی دو چوری شدہ کاریں برآمد کروانے کے ساتھ صوبہ سندھ کے دارالخلافہ (کراچی) سے چوری ہونے والی بھی 8کاریں برآمدکروائیں اور اس کے ساتھ ساتھ سرکل خان پور کی آٹھ عدد کاریں جنہیں کٹ اینڈ ویلڈ کے زریعے ناقابل شناخت بنادیا گیا تھا اس کی مد میں ملزمان سے 38 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی کی صورت میں برآمدگی کی گئی ہے۔ اسی طرح صوبہ سندھ (کراچی) کی چوری شدہ آٹھ کاریں جن کی مالیت 89 لاکھ 75 ہزار روپے ہے وہ بھی سرکل خان پور پولیس کی تحویل میں موجود ہیں جو کہ اصل مالکان کے سپرد کی جا رہی ہیں۔ اس طرح سرکل خان پور سمیت ضلع کے مختلف علاقوں اور دیگر صوبوں سے ستاری گینگ کی گرفتاری سے کارچوری کا سلسلہ بند ہو جائے گا اور عوام سکھ کی سانس لیں گے، عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات ضرور اٹھائیں اور غفلت لاپرواہی ہرگز نہ کریں۔ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے، اس سلسلہ عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع دے کر پولیس کی مدد کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں