یونیورسٹی کا فخر اس کے طلبہ ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان

رحیم یار خان( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی خصوصی ہدایات پر فارغ التحصیل ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی گئی اس عشائیہ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 1500 سے زائد طالب علم شریک ہوئے۔ اس موقع پر طالب علموں نے اپنے تجربات شیئر کئے۔ جامعہ سے اپنی وابستگی اور یہاں گزرے وقت کی خوبصورت یادیں تازہ کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے طالب علموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اس تقریب کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ یونیورسٹی کا فخر اس کے طلبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نے کوشش کی کہ وہ ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت دیں تاکہ وہ معاشرے کا کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خکدمت کرسکیں۔

انہوں نے کہا یقین ہے کہ یہ نوجوان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے طالب علموں کو ملازمت کے حصول میں معاونت فراہم کرنے کے عزم کااظہار بھی کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اسلم خان، چیف لائبریرین ڈاکٹر انور فاروق، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے سربراہ ڈاکٹر بلال طاہر، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر ماجد رشید اور ڈاکٹر عبدالرشید سمیت فیکلٹی ممبرز،ایڈمن افسران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔


#KFUEIT #LifeInKFUEIT #HEC #Farewell

اپنا تبصرہ بھیجیں