رحیم یار خان تھانہ منٹھار کی حدود میں مبینہ طور پر حاملہ خاتون سے زیادتی کا معاملہ
رحیم یارخان( ) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا,
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی, آئی جی پنجاب کا ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم,
واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، راؤ سردار علی خان
ڈی پی آر پنجاب پولیس
پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کرلیا تھا،متاثرہ خاتون اور ملزمان آپس میں دیور اور بھابھی ہے،2 ملزمان عبوری ضمانت پر جبکہ مرکزی ملزم حمزہ کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے جاری،ترجمان پولیس رحیم یار خان