سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے شہری علاقوں میں 25 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکارڈ تعینات
رحیم یارخان ( ) سٹریٹ کرائم کے خاتمے اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے شہری علاقوں میں 25 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکارڈ تعینات۔ تفصیل کے مطابق آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کی جانب سے ریجن بہاولپور میں سٹریٹ کرائم کے تدارک اور کسی بھی وقوعہ کی صورت میں رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے ایگل اسکواڈ کے ذریعے شہری علاقوں گشت کو فعال بنانے کا اقدام کیا گیا تھا جس سلسلہ میں ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے پولیس لائن میں موجود ناکارہ موٹر سائیکلوں کو ری کنڈیشن کروا کے ضلع رحیم یارخان کے شہری علاقوں میں 25 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکارڈ تعینات کر دیا ہے جس نے گزشتہ روز باقاعدہ گشت کا آغاز کر دیا ہے اس منصوبے کاافتتاع کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے کہا کہ یہ آر پی او بہاولپور کی جانب سے شروع کیا جانے والا بہترین منصوبہ ہے جس کی کامیابی کے لیے تمام اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور جو ایس او پی ترتیب دی گئی ہو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی ڈیوٹی کو پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے سر انجام دیں اور اپنی ذمہ داری کے ایریا میں موجود رہتے ہوئے وائرلیس پیغامات پر غور رکھیں اور ملنے والی اطلاع کے موقع پر بغیر کوئی وقت ضائع کیے پہنچے اور ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں
انہوں نے کہا کہ بنک کے اوقات کار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایریا پر کڑی نظر رکھیں تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ایریا میں مخصوص وقت میں ضرور گشت کریں اور کسی بھی جرم کی اطلاع پا کر حکمت عملی اپناتے ہوئے علاقہ کے ایس ایس ایچ او کواطلاع دیں اور کارروائی کے لیے مناسب امداد پولیس حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ نا قابل قبول ہو گا اور اہلکار اپنی گشت کی تمام کاروائی نوٹ بک میں درج کیا کریں گے تاکہ ریکارڈ موجود رہے۔
Load/Hide Comments