کم سن بچی کو اغواء کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار”

تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران کم سن بچی کو اغواء کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

رحیم یارخان ( ) پولیس کی کامیاب کارروائی کمسن بچی کو اغواء اور قتل کرنے والا ملزم گرفتار، نعش برآمد۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹسمابہ کے علاقہ بستی رسول بخش کے رہائشی غلام حسین کی 8 سالہ پوتی (س) دوکان پر جوس لینے کے لیے نکلی مگر کافی دیر واپس نہ آئی تو کافی تلاش بسار کے بعد انہیں مبینہ اطلاع ملی کی کہ بچی کو منیر احمد موہانہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار کر کے ساتھ لے گیا ہے جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا جس پر ملزم نے بچی کو اغواء کے بعد اس کے کانوں میں موجود طلائی بالیاں اتار کر قتل کرکے نعش فصل کماد میں چھپانے کا ق اعتراف کرتے ہوئے نعش برآمد کروا دی جس پر پولیس نے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس تمام جرائم میں آئی جی پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں