حاملہ خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار”

تھانہ منٹھار پولیس کی کامیاب کارروائی مبینہ طور پرحاملہ خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار

رحیم یارخان ( ) پولیس کی کارروائی حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منٹھار کے علاقہ میں چک 128 پی کے رہائشی امجد فاروق نے پولیس کوتحریری درخواست دی کہ اس کی بہن (ص) کی شادی ڈیڑھ سال قبل چک 131 پی کے رہائشی علی رضا سے ہوئی اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی جس کا دیور اور بہنوئی کا حقیقی بھائی حمزہ ذاکر جو کہ میری بہن پر بری نظر رکھتا تھا نے اپنے ایک دیگر ساتھی کے ہمراہ مسلح ہو کر گھر میں اکیلی (ص) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا اس سلسلہ میں برادری طور فیصلہ کا کہا گیا لیکن نہ ہو سکا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور ملزم کو ٹریس کر کے ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں