نیشنل ایکشن پلان، آپریشن البدر کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں، ڈی پی او

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے احکامات و ہدایات جاری

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ پولیس افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن البدر کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں، مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاروں، جواء خانوں، قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن موئثر بنائیں، عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو حقائق پر بروقت یکسو کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز محمد اسلم خان، غلام دستگیر، محمد زبیر بنگش، حسن محمود خان جتوئی، امجد جاوید کمبوہ، اللہ یار سیفی اور ایس ایچ اوز اسداللہ خان مستوئی، رانا شفاقت علی، غلام محی الدین، مزمل اسحاق، صبح صادق، فیصل انجم راؤ، حسن اقبال، رانا محمد عارف، تنویر رضا جوندا، عبدالرحمن بھٹی، راؤ سعید احمد، ظہورالدین، محمد رمضان، محمد اسلم لاشاری، جام آفتاب احمد، نوید نواز واہلہ، محمد رمضان، ابرار حسین، جام محمد اعجاز، فرحان حسین، لیاقت علی شاد، حافظ شفیق الرحمن، محمد یسین، جاوید عالم خان گوپانگ، شبیر احمد، محمد یونس اور محمد اشرف و دیگر ہیڈز آف برانچز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین فریضہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے معاشرہ میں امن و امان کی صورت حال کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے جس کے لیے معاشرہ میں جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمنوں کے خلاف موئثر، بھر پور اور تسلسل کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے اس لیے پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں سے جرائم کے خاتمے کے لیے موئثر حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کیے رکھیں تاکہ وہ پر امن عوام کے لیے کسی بھی طور پریشانی کا باعث نہ بن سکیں اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن البدر کے زمرے میں آنے والے جرائم کے خلاف بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائیں، انہوں نے مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، منشیات فروشوں، قحبہ خانے چلانے والوں، جواریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت کی، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں انصاف اور میرٹ کی فراہم کے لیے ان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھیں، زیر تفتیش مقدمات کو حقائق اور بروقت نمٹایا جائے، مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنائیں اور فریقین کو برابری کی سطح پر انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے مختلف سرکلز اور تھانہ جات کی کارگزاری رپورٹ چیک کی اور اس میں بہتری لانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں