آپریشن البدر پر عمل درآمد کر کے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے، RPO بہاولپور

Êرحیم یارخان ( ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کا دورہ رحیم یارخان تھانہ کوٹسبزل اور احمد پور لمہ میں میٹنگز، چیک پوسٹ کوٹسبزل کا بھی دورہ کیا، ڈی پی او آفس میں ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران سے میٹنگ کر کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا،

ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی بھی شرکت۔ تفصیل کے مطابق آر پی او بہاولپور رینج صادق علی ڈوگر نے نے ضلع رحیم یارخان کا ایک روزہ دورہ کیا، پہلے مرحلہ میں وہ ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ تھانہ کوٹسبزل پہنے جہاں پر انہوں نے اے ایس پی صادق آباد رحمت اللہ اور ایس ایچ او کوٹسبزل محمد اسلم و دیگر پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، وہ سندھ پنجاب بارڈر پر قائم کوٹسبزل چیک پوسٹ گئے اور جائزہ لیا، اس کے بعد وہ تھانہ احمد پور لمہ پہنچے جہاں پر انہوں نے ایس ڈی پی او بھونگ اے ایس پی خرم مہیر اور ایس ایچ او احمد پور لمہ آفتاب احمد سے میٹنگ کی اور انہیں موئثر حکمت عملی کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کے قلع قمع کے لیے ہدایات دیں۔

بعد ازاں وہ ڈی پی او آفس رحیم یارخان پہنچے جہاں پر انہوں نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد، سرکل پولیس افسران سٹی سرکل محمد اسلم خان، صدر دستگیر لنگاہ، صادق آباد رحمت اللہ، بھونگ خرم مہیر، خان پور امجد جاوید کمبوہ اور ایس ڈی پی او لیاقت پور اللہ یار سیفی سے میٹنگ کی اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے زمرے میں آنے والی تمام کارروائی بلا تاخیر کی جائیں جس میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، وال چاکنگ و دیگر، آپریشن البدر پر بھی اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کر کے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس کے لیے مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان، منشیات فروشوں، قحبہ خانے چلانے والوں اور جواء کے اڈوں کو ہیڈ کرنے والوں کے خلاف موئثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، انہوں نے جرائم کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے، مقدمات کے بلا تاخیر اندراج اور میرٹ و انصاف اور حقائق پر مقدمات یکسو کرنے کا حکم دیا،

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور معاشرے کے ناسوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور پر امن عوام کو امن و امان کی صورت حال کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مال و جانی تحفظ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، انہوں نے اس موقع پر تمام سرکل پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بہتری کی گنجائش کبھی ختم نہیں ہوتی انسان کو صرف روز اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لینا ہوتا ہے اور اس میں کمی کو دور کرنے کی کوشش کے ساتھ بہتری کے لیے کوشش کرنی ہوتی ہے جس سے نت نئی راہیں نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کام بھی کریں جرات اور بہادری کے ساتھ اس کے تمام نیگیٹو اور پازیٹو کو سامنے رکھیں اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں، انہوں نے گشت کو موئثر رکھنے کے بارہ میں بھی ہدایات دیں اور کہا کہ اس دوران مشکوک افراد کو چیک کرنے کے لیے ای پولیس ایپ کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا، آر پی او صادق علی ڈوگر نہ کہا تمام تر وسائل اور صلاحیتیں عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ بنانے کے لیے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے مختص ہیں ان کا بہترین استعمال کریں اور کوشش کریں کہ علاقہ میں ایکٹو کریمینلز کو انسدادی کارروائی کے زریعے جرم سے روکیں اگر کوئی جرم ہو جائے تو جرائم پیشہ قانون کی گرفت میں ہو، انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں انفارمیشن کے ذرائع کو فعال بنائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں