رحیمیارخان ( )ریسکیو 1122رحیم یار خاں کی طرف سے شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان،اعلیٰ عہدہ داران،ڈاکٹرزاوردیگرافسران کو ایک روزہ فائر سیفٹی تربیتی کورس کاانعقاد۔*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکی سربراہی میں ریسکیو1122کے فائرسیفٹی انسٹرکٹرز نے شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویراورمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرغلام ربانی سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان،ڈاکٹرز،انتظامیہ ،میڈیکل طلباءوطالبات اوردیگر اہلکاروں کوایک روزہ فائرسیفٹی تربیتی کورس کروایا۔
ڈاکٹرعبدالستاربابرنے فائرسیفٹی کے حوالے سے تمام شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات پر تفصیلی لیکچردیاجس میں آگ لگنے کی وجوہات،اسباب،نقصانات،ان کے سدباب،فائرسیفٹی آلات کی اہمیت،استعمالات،فائرایگزٹ روٹس وسائن بورڈز،ہنگامی انخلاءاور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے پیشگی تیاری کی اہمیت وافادیت کواجاگرکیا۔
ریسکیواینڈسیفٹی آفیسرعاشق محمودنے آگ لگنے کی وجوہات،اقسام،فائر ٹرائی اینگل،آگ بجھانے کے طریقِ کار،فائر الارم،فائرایکسٹینگئیشراوراس کی اقسام،فائرہائیڈرینٹ،آگ کے پھیلاﺅاوراس کے تدارک کے مختلف طریقِ کارپرروشنی ڈالی۔ریسکیو1122کے فائرسیفٹی انسٹرکٹرزنے ورکشاپ کے اختتام پر پرنسپل شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج ڈاکٹرپروفیسرظفرحسین تنویر سمیت تمام شرکاءکو باری باری آگ لگنے کی صورت میں اس پر فوری قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والے آلہ کا استعمال کروایا گیا۔
اس موقع پرڈاکٹرعبدالستاربابر اور ہسپتال انتظامیہ نے منصوبہ بندی مرتب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ریسکیو1122کے تحت شیخ زید ہسپتال کے تمام وارڈز میں آگ لگنے کی صورت میں عملے سمیت مریضوں کوہنگامی انخلاءکے ذریعے محفوظ جگہ اسمبلی ایریا میں منتقل کرنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیاجائے گا۔اسی طرح تمام ڈاکٹرزاور عہدہ داران اپنے گھروں میں آگ بجھانے والے آلات خصوصی طورپر ریسکیو1122کی مدد سے فائرایکسٹینگئیشرکی تنصیب کویقینی بنائیں گے۔آخرمیں تمام شرکاءکا گروپ فوٹو لیاگیا۔
Load/Hide Comments