رحیم یار خان 4 جولائی ( )صوبائی وزیرداخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام علاقوں میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لٸے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناٸیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع رحیم یارخان میں ڈی پی او آفس میں امن وامان کی صورتحال کا جاٸزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کیا,
آئی جی پنجاب راؤ سردار احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب احسان صادق، ایم پی ایز مخدوم عثمان محمود اور ممتاز چانگ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور، آر پی اوبہاولپور صادق ڈوگر، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق ,ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ڈی پی او اختر فاروق اجلاس میں موجود تھے
صوبائی وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کے تمام علاقوں میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور پولیس کا کام عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ھے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں,
وزیر اعظم شہباز شریف ہر ہفتہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز روزانہ امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments