رحیم یار خان امن امان کی صورتحال خراب چوک شہباز پور موضع درگڑا کے چئیرمین کے گھر 14 ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین لوگوں کو بے دردی سے قتل کر دیا باوثوق ذرائع کے مطابق چوک شہباز پور کے زمیندار ملک صفدر درگھ کے دو جوان بیٹے اور ایک پوتے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا,
دوسری طرف ‼️
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لمہ میں 3 افراد کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس”
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی, ملزمان کو جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔حمزہ شہباز
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا نوٹس”
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔ آئی جی پنجاب
ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ۔
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان