رحیم یارخان ( ) الیکشن انجمن آڑھتیاں نیو غلہ منڈی رحیم یارخان، فرینڈز بزنس فورم کے چوہدری انوار احمد نجمی 5ویں مرتبہ صدر منتخب،
چیئرمین فرینڈز بزنس فورم چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کا آڑھتی برادری اور سپورٹران سے اظہار تشکر، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے گئے۔ تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیاں نیو غلہ منڈی کے انتخابات کے حوالے سے پولنگ گذشتہ روز ہوئی جس میں 184 ممبران میں سے 180 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ کے بعد الیکشن کمیٹی نے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فرینڈز بزنس فورم کے صدارتی امیدوار چوہدری انوار احمد نجمی نے 99 جبکہ فائونڈر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں اسلم نے 81 ووٹ حاصل کیے اور فرینڈز بزنس فورم کے چوہدری انوار احمد نجمی 18 ووٹوں کی لیڈ سے انجمن آڑھتیاں نیو غلہ منڈی کے دو سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے،
اس موقع پر فرینڈز بزنس فورم کے ووٹران و سپورٹران نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے اور چوہدری انوار احمد نجمی کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا، اس موقع پر چیئرمین فرینڈز بزنس فورم چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ نے کہاکہ وہ تمام ووٹران اور سپورٹران کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں عزت سے نوازا ان کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے، انہوں نے کہاکہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہمیں کامیابی دی جبکہ اس وقت اپنے پرائے سب ہمارے مخالف بن گئے، انہوں نے کہاکہ آڑھتی برادری کی جانب سے اعتماد پر بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، نومنتخب صدر چوہدری انوار احمد نجمی نے کہاکہ وہ پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے اور منتخب کرانے پر آڑھتی برادری کا مشکور ہوں، 12 سال بعد انجمن آڑھتیاں کے انتخابات ہوئے جس میں فرینڈز بزنس فورم کی کامیابی تاریخی ہے انشاء اللہ آڑھتی برادری کی جس انداز سے پہلے خدمت کی اب بھی کریں گے اور غلہ منڈی کو مثالی منڈی بنانے کا وعدہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آڑھتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے،
اس موقع پر چوہدری محمد اشرف، چوہدری شوکت حیات، چوہدری فہیم شفیق، چوہدری وسیم شفیق، چوہدری محمد طاہر، چوہدری تنویر، چوہدری ممتاز احمد طاہر، عبدالجبار ورک، چوہدری محمد حفیظ، چوہدری محمدعتیق، چوہدری محمد وقار سمیت آڑھتی برادری کی کثیر تعداد نے نومنتخب صدر انجمن آڑھتیاں نیو غلہ منڈی چوہدری انوار احمد نجمی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments