پولیس کلچرمیں تبدیلی اولین ترجیح ہے، ڈی پی اومنتظرمہندی

رحیم یارخان( )ڈی پی اومنتظرمہندی نے کہاہے کہ پولیس کلچرمیں تبدیلی اولین ترجیح ہے‘ ادارہ کوکرپشن سے پاک بنانے کے لیے مانیٹرنگ نظام فعال کیاہے‘

پولیس افسران واہلکاران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں‘ عوام کوانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والاافسریااہلکارکسی رعایت کامستحق نہیں‘ ضلعی پولیس سیکورٹی ڈیوٹی‘ امن وامان کے قیام اورجرائم کے خاتمہ کے لیے عملی طور پرفرائض سرانجام دے رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس“ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان میں تعیناتی کے ساتھ ہی سب سے پہلے محکمہ کی بدنامی کاباعث بننے والے ملازمین کی کڑی مانیٹرنگ شروع کی اورانہیں سزائیں دے کرواضح مثال بنایاہے اورآئندہ بھی میرٹ کی بنیادپرسلسلہ جاری رہے گا‘

انہوں نے کہاکہ میری تعیناتی کے دوران عوام کومیرٹ پرانصاف فراہم کیاجائے گااورکسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یاناانصافی نہیں ہوگی‘ جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ میڈیااورپولیس کاچولی دامن کاساتھ ہے جرائم کی نشاندہی پرفوری کارروائی عمل میں لائیں گے‘ مثبت صحافت کے فروغ سے ہی ضلع کی تعمیروترقی اورامن وامان کاقیام ممکن ہے اوراس کے لیے میڈیاکاساتھ اہمیت کاحامل ہے‘ انہوں نے کہاکہ سفارشی کلچرکے خاتمے سے ہی تھانہ کلچرکی تبدیلی یقینی بنائی جاسکتی ہے جس پرزیروٹالرنس پالیسی کے تحت عمل پیراہیں اورافسران واہلکاران کی تعیناتیاں میرٹ پرکرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی خودمانیٹرکررہاہوں ضلع کوامن کاگہوارہ بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘

قبل ازیں پروگرام کاآغاز ممبرپریس کلب چوہدری افتخارحسین نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق اورجنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم نے ڈی پی اومنتظرمہندی کوپریس کلب آنے پرخوش آمدیدکہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں