گرفتار ملزمان سے 21 تولہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد، دوسری کارروائی میں 1000 بوتل شراب برآمد”

تھانہ صدر خان پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات کی واردات ٹریس کر لی ملزم گرفتار 21 تولہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد، دوسری کارروائی میں بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار 1000 بوتل شراب برآمد مقدمہ درج

رحیم یارخان ( ) تھانہ صدر خان پور پولیس نے طلائی زیورات کی بڑی واردات ٹریس کر لی ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد، بین الاضلاعی منیشات فروش 1000 کپی بوتل سمیت دھر لیا گیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور جام محمد اعجاز لاڑ اور ان کی ٹیم نے ڈی ایس پی خان پور امجد جاوید کمبوہ کی زیر نگرانی کچھ عرصہ قبل موضع غلام نبی لاڑ میں جام حسن محمود کے گھر ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے احمد پور شرقیہ سے گرفتار کر کے تفیش کے دوران سرقہ شدہ لاکھوں روپے مالیت کے 21 تولہ وزنی طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لیے ہیں،

جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران اے ایس آئی حفیظ اللہ اور ٹیم نے لاہور سے خان پور کپی کے بین الاضلاعی ڈیلر لطیف جٹ کو ناکہ بندی کے دوران حراست میں لے کر 1000 کپی شراب اور زیر استعمال گاڑی سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

*پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں