ڈی پی او اختر فاروق کا جڑواں اضلاع سے ملحقہ کچہ کے علاقوں کا دورہ”

ڈی پی او اختر فاروق کا ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کے ہمراہ جڑواں اضلاع راجن پور اور رحیم یار خان کے ملحقہ کچہ کے علاقوں کا دورہ سرکل بھونگ اور رجھان کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے میٹنگ علاقہ میں موئثر حکمت عملی کے تسلسل بارے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اختر فاروق کا رحیم یارخان اور راجن پور کے ملحقہ کچہ کا دورہ، دونوں اضلاع کے پولیس افسران سے میٹنگ کی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اخترفاروق نے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد گزشتہ سے پیوستہ روز جڑواں اضلاع رحیم یارخان اور راجن پور کے ملحقہ کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او بھونگ اے ایس پی خرم مہیسر، اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک ،ایس ایچ او بھونگ نوید نواز واہلہ، انچارج سی آئی اے سٹی سرکل سیف اللہ ملہی، انچارج سی آئی صادق آباد ملک سلیم، ایس ڈی پی او روجھان ڈی ایس پی شہنشاہ احمد خان چانڈیہ، ایس ایچ او بنگلہ اچھا اور ایس ایچ او سونمیانی بھی ان کے ہمراہ تھے

اس موقع پر انہوں نے کچہ کے علاقہ کے اہم ایریاز کا دورہ کر کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اور دریائی کچہ کا دوربین کی مدد سے نظری جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو مختلف ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انہوں نے مذکورہ پولیس افسران سے علاقائی صورت حال پر اہم میٹنگ کی اور جاری لائحہ عمل اور مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ کیے گئے اقدامات موئثر ثابت ہو رہے ہیں جس کے نتیجہ میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے اور پولیس ٹیمز کی بہتر تعیناتی، خفیہ اور اہم مقامات کی ناکہ بندی کے باعث پولیس کے رسپناس ٹائم اور علاقہ میں موجودگی سے متعدد وارداتیں ناکام بنائی جا چکی ہیں،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کے سلسلہ میں حکمت عملی بارے بھی بات چیت ہوئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں