پولیس اور انتظامیہ کا پورا فوکس آنے والے محرم الحرام کے پر امن اور بہترین طریقہ سے انعقاد پر ہے”

ڈی پی او اختر فاروق کا ڈی سی سید موسی رضا کے ہمراہ سرکل صادق آباد کا دورہ پولیس افسران، لائسنس داران و عہدے داران اہل تشیع اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سے میٹنگ ، ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی سی موسی رضا کو سیف سٹی پراجیکٹ صادق آباد کا دورہ بھی کروایا

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اختر فاروق کا ڈی سی سید موسی رضا کے ہمراہ دورہ سرکل صادق آباد، پولیس افسران، لائسنس داران و عہدیداران اہل تشیع اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سے میٹنگ، ڈی پی او ختر فاروق نے ڈی سی سید موسی رضا کو انجمن شہریاں صادق آباد کی مدد سے بننے والے سیف سٹی پراجیکٹ کا دروہ کروایا۔ تفصیل کے مطابق محرم الحرام سے قبل امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او اختر فاروق کے ڈی سی سید موسی رضا کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں انہوں نے سرکل صادق آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیس افسران، لائسنس داران و عہدیداران اہل تشیع اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سے میٹنگ کی اور مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات اور ہدایات جاری کیں،

اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے کہا کہ محکمہ پولیس اور انتظامیہ کا پورا فوکس آنے والے محرم الحرام کے پر امن اور بہترین طریقہ سے انعقاد پر ہے جس کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ہر قسم کی شرپسندی کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ تمام اکائیاں اہمیت کی حامل ہیں ہمیں باہم مل جل کر ان مقدس ایام کو اس کے تقدس کے مطابق گزارنا ہے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہم تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیں گے۔ بعد ازاں ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی سی سید موسی رضا کو انجمن شہریاں صادق آباد کی جانب سے صادق آباد شہر کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے لیے قائم کیے گئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کروایا اور انہیں اس پر تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں