رحیم یار خان( ) مبینہ اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے تھانہ بھونگ کی حدود گڑھی دھو میں اغواء کی واردات ،،،،،
رات ڈاکو ڈاکٹر جاوید کو اغواء کر کے لے گئے، واضح رہے گزشتہ تین چار ہفتوں میں کوئی اغواء کی واردات نا ہوئی تھی اور گذشتہ روز واقع ہو گیا ہے اس واقعہ پر پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوے کاروائی شروع کر دی،
رحیم یار خان بھونگ رورل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈسپینسر کے لا پتہ ہونے کا معاملہ
تفصیل کے مطابق پرائیویٹ ہیلتھ سینٹر میں تعینات ملازم کے لا پتہ ہونے کی اطلاع پر ایس ڈی پی او سرکل بھونگ ، ایس ایچ او تھانہ بھونگ فوری موقع پر پہنچ کر لا پتہ شخص کی تلاش کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرتے ہوئے وقوعہ کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہی ہے کے مزکورہ شخص کیسے لا پتہ ہوا ۔وقوعہ کے متعلق حقائق جاننے کے لیئے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لا پتہ شخص کی تلاش جاری ہے
ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کی اے ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ کو وقوعہ کے محرکات جاننے کے لئیے ہرپہلو سے تحقیقات کرتے ہوئے لا پتہ شخص کی تلاش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ کی حسب ضابطہ کاروائی کرنے کی ہدایت ۔
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*