سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری”

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

30 جولائی 2022: سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے اہلکار اور ہیلی کاپٹر فلیٹ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پی اے ایف کے ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران 4200 کلو گرام راشن جس میں آٹا، گھی، چینی، دال، چائے شامل ہیں، آفت زدہ علاقوں میں تقسیم کیا ہے۔ مزید برآں، کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ بلوچستان میں ریلیف آپریشن پاک فضائیہ کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ کا ہر اہلکار اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

*ترجمان پاک فضائیہ*

اپنا تبصرہ بھیجیں