پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹرلسبیلہ کے قریب گرکرتباہ کورکمانڈرکوئٹہ سمیت 6 افسرشہید
“یاد رہے شھید ہونے والوں میں متوقع آرمی چیف بھی شامل تھے”
پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹرصوبہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں کے دوران میں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔اس ہیلی کاپٹرمیں سوار پاک آرمی کی 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت تمام چھے افسر اوراہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے سوموار کی شب ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکا بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پرواز کے دوران میں ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا,
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبے میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔اس میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے علاوہ پاک فوج کے دوبریگیڈئیر اور دو میجر سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
ہیلی کاپٹر کا لاپتاہونے کے چند گھنٹے کے بعدملبہ مل گیا ہے۔اس افسوس ناک حادثے میں شہید ہونے والے دوسرے افسروں اور عملہ کے نام یہ ہیں:بریگیڈئیرامجد حنیف ڈائریکٹرجنرل کوسٹ گارڈ ، بریگیڈئیر خالدکمانڈرکورانجنیئر12 کور،میجر سعید (پائیلٹ) ، میجرطلحہ (پائیلٹ) اور نائیک مدثر۔
پاک فوج، فرنٹیئرکوراور پاک بحریہ صوبہ بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔سیلاب کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں،
ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق لسبیلہ میں سیلاب سے متعدد سڑکیں اور پل بہ گئے جن کے نتیجے میں لسبیلہ کا صوبہ سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😭
ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے اللہ شھید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین