پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے جسد خاکی لے کر نور خان بیس پر پہنچ گیا,

پاک فضائیہ کا سی۔130 طیارہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے جسد خاکی لے کر نور خان بیس پر پہنچ گیا

(03 اگست، 2022 )پاک فضائیہ کا سی۔130 طیارہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید، کمانڈر 12 کور، اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید، کمانڈر انجینئرز 12 کور، کے جسد خاکی لے کر آج پی اے ایف بیس، نور خان پہنچا۔ ان افسران نے 01 اگست، 2022 کو سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے دوران چار دیگر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

*ترجمان پاک فضائیہ*

اپنا تبصرہ بھیجیں