رحیم یار خان ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ہمراہ دورہ رحیم یار خان
آرپی او بہاولپور صادق علی ڈوگر اور ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے ڈی پی آفس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا استقبال کیا، انھوں نےمحرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات کے متعلق ڈی پی آفس میں آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی، ترجمان پولیس
ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفننگ دی، اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن دوست محمد ، اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک ، انچارج سیکورٹی حسین رضا نظامی ،انچارج آئی ٹی و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ، ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم ، سیف سٹی کا بھی وزٹ کیا، ترجمان پولیس
انھوں نے آر پی بہاولپور کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں حیدری ٹرسٹ ،لنگر حسینی اور محلہ مسوان کا بھی دورہ کیا، انھوں اس موقع پر پولیس مجالس ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ممبرران ضلعی امن کمیٹی ، لائنس دران ، عہدے دران اہل تشیع کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے ملاقات ،پولیس کی طرف سے کیے گئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو سراہا گیا، ترجمان پولیس
قبل ازیں آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر نے ممبران ضلعی امن کمیٹی اور اہل تشیع عہدے دران سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کی، میٹنگ کے دوران ممبران ضلعی امن کمیٹی اور اہل تشیع عہدے دران نے ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی، ترجمان پولیس
آر پی او نے ضلعی امن کمیٹی ممبران اور عہدے دران کا پولیس کے ساتھ تعاون اور قیام امن کے لیے کردار کو سراہا ،انھوں نے عشرہ محرم کے پر امن اختتام تک ممبران امن کمیٹی کے تعاون اور پولیس کو الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی بہاولپور صادق علی ڈوگر اپنے ایک روزہ دورے کے بعد بہاولپور کے لیے روانہ ہو گئے ، ترجمان پولیس رحیم یار خان