خاتون کی موت کے معاملہ کے متعلق وائرل ویڈیو، ڈی پی او کا واقع کا نوٹس،

رحیم یار خان تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود میں ایک خاتون کی موت کے معاملہ کے متعلق وائرل ویڈیو، ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا واقع کا نوٹس،

خود ملاحظہ موقع کیا متاثرہ خاندان کے گھر وزٹ کرتے ہوئے ورثاء سے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ورثاء کو ہرطرح سےانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، مقدمہ کے بقیہ ملزمان کو جلداز جلد ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا ،متعلقہ اے ایس آئی کو اس کے غیر احساس اقدام پر معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا

ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خود ملاحظہ موقعہ کیا ۔متاثرہ خاندان کے گھر وزٹ کیا ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے واقع کے متعلق حقائق جاننے کے لیے ضروری معلومات لیں اور ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، ورثاء کو ہرطرح سے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقع کا مقدمہ نمبر 367/22 تھانہ سٹی سی ڈویژن میں درج درج کرتے ہوئے مقدمہ کےایک اہم نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں- جلد بقیہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا- واقع سے متعلقہ اے ایس آئی عرفان جس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر نے کی بجائےکرائم سین پر ہی زخمی خاتون سے بیان لینا شروع کر دیا ( جس کی ویڈیو وائرل ہوئی) اس غیر احساس اقدام پر ڈی پی او رحیم یار خان نے مذکورہ اے ایس آئی کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن دوست محمد اور اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک کو انکوائری آفیسر ز مقرر کیا ہے۔
ڈی پی او رحیم یار خان کی ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن کو جلداز جلد بقیہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت،
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں