10محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے,

رحیم یار خان فول پروف سیکورٹی انتظامات میں 10محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نےڈی سی او موسیٰ رضا کے ہمراہ خود ضلعی کنٹرول روم کے ذریعے تمام جلوس و مجالس کے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور ضلع بھر میں مجالس ڈیوٹی و جلوس روٹس کا وزٹ کیا،

عشرہ محرم کے پر امن انعقاد تک ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق اور ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد مجالس سیکورٹی، جلوس کے راستوں کا وزٹ کرتے ہوئے سیکورٹی کے عمل کا جائزہ لیتے رہے، عشرہ محرم الحرام کے دوران پولیس ملازمان و آفیسران کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کی شاباش,
10محرم الحرام کے موقع پرضلع بھر میں72 جلوس اور 14مجالس کے پروگرام پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔72جلوس برآمد ہوئے جن میں 10اےکیٹگری،07بی کیٹیگری اور55 سی کیٹیگری کے جلوس شامل تھے اسی طرح مجالس کے 14 پروگرامز میں اے کیٹگری کی04، بی کیٹگری کی 02اور سی کیٹیگری کے 08 مجالس کے
پروگرام شامل تھے ,اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جلوس، مجالس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 3 حصار سیکورٹی انتظامات کیے گئے رکاوٹی بیرئیرز کا استعمال کیا گیا , سول پارچات میں پولیس جوان اور روٹس کے راستوں میں چھتوں پر سنائیپر تعینات رہے, پولیس کی جانب سےداخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاروں کا استعمال، پکٹس قائم، حساس مقامات پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔جلوس و مجالس میں داخل ہونے والے تمام شرکاء کی تلاشی کو یقینی بنایا گا۔ترجمان پولیس

ڈی پی او آختر فاروق نے ڈی سی سید موسیٰ رضا کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کے ذریعے جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کے عمل کو چیک کیا اور ضلع بھر میں مجالس و جلوس روٹس کا وزٹ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن دوست محمد ، اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک اور انچارج سیکورٹی حسین رضا نظامی بھی انکے ہمراہ تھے۔
اس دوران انھوں نے جلوس و مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،اس موقع پر ممبرران ضلعی امن کمیٹی اور عہدے دران اہل تشیع سے بھی ملاقات کی ،جنھوں نےپولیس اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عشرہ محرم الحرام میں پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ضلعی امن کمیٹی کے تعاون سے ٹوٹل 226جلوس اور457 مجالس کے پروگرام الحمدللہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے

اس دوران ضلع بھر میں ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق اور ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے مجالس و جلوس ڈیوٹی کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا،
سیکورٹی برانچ کی جانب سے جاری کردہ سیکورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جلوس، مجالس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 3 حصار سیکورٹی انتظامات کیے گئے رکاوٹی بیرئیرز کا استعمال کیا گیا , سول پارچات میں پولیس جوان اور روٹس کے راستوں میں چھتوں پر سنائیپر تعینات رہے۔

ضلع بھر میں ہزاروں پولیس افسران، اہلکاران نےالرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔اس موقع پر ڈی پی او آختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ملازمان کی ویلفئیر کا ہرظرح سے خیال رکھا گیا۔پنجاب کنسٹیبلری کے جوانوں کو اچھی رہائش مہیا کرتے ہوئے تمام آفیسران و ملازمان کو ان کی ڈیوٹی پوائنٹس پر ٹھنڈے مشروبات ،کھانا، پہنچایا گیا ۔ملازمان نے روٹیشن کے تحت باری باری کھانا کھایا اور گرم موسم کی مناسبت سے ٹھنڈے مشروبات اور پانی پی کر الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
عشرہ محرم الحرام میں ضلع بھر میں 226جلوس برآمد ہوئے جنمیں اے کیٹیگری کے 24, بی کیٹیگری کے 28اورسی کیٹیگری کے 174جلوس شامل تھے جبکہ مجالس کے 457 پروگرامز میں اے کیٹگری کی 39 ، بی کیٹگری کی 53اور365 سی کیٹیگری مجالس کے پروگرام شامل تھے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ ولنٹیرز نےبھی انتہائی محنت سے ڈیوٹی کے فراٸض سر انجام دیئے۔
دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئ ۔
ایلیٹ فورس ،QRFاور ایگل اسکارڈ کی ٹیموں نے بھی گشت کرتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

ضلع بھر میں ہوٹل ، سرائے، مشکوک آبادیوں ، بس اڈوں ، جلوس کے روٹس اور دیگر جگہوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رہا۔
عشرہ محرم الحرام کے دوران عوام میں احساس تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کا رینجرز ، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری رہا ،
اشتعال انگیز تقاریر ،وال چاکنگ، بینرز،پوسٹرز،اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پاپندی رہی۔ضلع بھر کے جلوس اور مجالس کے پروگرامز کی مانیٹرنگ مرکزی سطح پرقائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ذریعے بھی کی گئی۔اس دوران ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا کردار بھی مثالی رہا، ضلعی انتظامیہ ،رینجرز ،دیگر سیکورٹی اداروں، اور ریسکیو 1122نے بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلہ میں پولیس جوانوں اور آفیسران کا انتہائی محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے پر ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی تمام ملازمان و آفیسران کو شاباش ،

*پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں