سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا رحیم یار خان کا دورہ۔
سیکریٹری نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان، حب اینڈ سپوک ماڈل اسپتال ظاہر پیر اور شیخ زید اسپتال-II کی زیر تعمیر سائٹس اور دیہی مرکز صحت میانوالی قریشیاں کا دورہ کیا۔
سیکریٹری نے شیخ زید اسپتال میں میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی و فراہمی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔
سیکریٹری نے مختلف وارڈز میں فراہم کردہ طبی سہولیات کو چیک کیا۔ سیکریٹری نے مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا سیکریٹری نے اسپتال میں زیر علاج مختلف مریضوں کی عیادت کی۔ سیکریٹری نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔
پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کی جانب سے میڈیکل کالج اور اسپتال کے مختلف امور بارے تفصیلی بریفنگ۔
بریفنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یارخان، ایم ایس شیخ زید اسپتال اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کی شرکت۔ اسپتال میں پتھالوجی اور دیگر رپورٹس کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے,شیخ زید اسپتال میں میڈیکل لیگل سسٹم آن لائن ہے, شیخ زید اسپتال میں روزانہ اوسط 7 سے 8 ہزار آتے ہیں, سپتال میں کارڈیک سمیت مختلف شعبہ جات میں سرجری کی کوالٹی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں, پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کی بریفنگ
حب اینڈ سپوک ماڈل اسپتال ظاہر پیر اور شیخ زید اسپتال-II کی زیر تعمیر سائٹس پر آئی ڈیپ حکام کی بریفنگ ، حب اینڈ سپوک ماڈل اسپتال ظاہر پیر 56 کنال رقبہ پر 366 بستر کا اسپتال زیر تعمیر ہے، حب اینڈ سپوک ماڈل اسپتال میں ٹراما سنٹر،گائنی، میڈیسن اور دیگر ایمرجنسی وارڈز شامل ہیں، بریفنگ
حب اینڈ سپوک ماڈل اسپتال اور شیخ زید اسپتال-II پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، زیر تعمیر منصوبوں میں کوالٹی میٹریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے_ شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے مریضوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کرتا ہے، اس لیے یہاں سروس ڈیلیوری پر خصوصی فوکس کیا جائے، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے: سیکریٹری محمد اقبال
اسپتال میں ادویات کے وافر اسٹاک کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے: سیکریٹری کی ہدایت
Load/Hide Comments