اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام”

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام”

رحیم یار خان( ) تقریب میں اقلیتوں کی پاکستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی کے لئے دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
رحیم یار خان:تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کی,
تقریب کے مہمانان خصوصی ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید تھے۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ریاست علی، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد کی شرکت، اقلیتی رہنما گروسکھ دیو جی، بھیا رام انجم، شاہد سلیم سمیت دیگر بھی شریک

اقلیتی کے قومی دن کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا۔ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یوم آزادی کی 75ویں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ہم تجدید عہد کے ساتھ منار ہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا
پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہے۔ قلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ

اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ آئین و قانون نے ہر شخص کا حق طے کر رکھا ہے۔ ایم پی اے چوہدری آصف مجید

پاکستان دنیاکا خوبصورت اور پُر امن ملک ہے۔اقلیتی رہنما گروسکھ دیو جی
کوئی بھی اقلیت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ شاہد سلیم

اپنا تبصرہ بھیجیں