عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے:ظفر اقبال وڑائچ

عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے:ظفر اقبال وڑائچ
مشکل سال گذر گیا ،اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے، وفود سے گفتگو

رحیم یار خان() سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف ضلع رحیم یار خان کے صدر ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ مشکل سال گذر گیا ہے اور اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے۔

پارٹی کے ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا اب مسائل حل ہونگے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں کہا تنقید برائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں اورایسے عناصر محض ذاتی مفادات کے ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے،ملک کودرست سمت میں لے جانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑ ے ہیں لیکن اب ڈیلیور کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سابق حکمرانوں کے طرز حکمرانی اور ان کی کرپشن کے باعث ہیں۔موجودہ حکومت عوام دوست ہے، وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت بیروزگاری کے خاتمے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ظفر اقبال وڑائچ نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں