صادق آباد ( )صادق آبادکے نواحی علاقے نواز آباد کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ ،
آگ لگ گئی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے 3فائیر برگیڈ کی مدد سے آگ پر 4گھنٹے کے بعد قابو پالیا ،ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کردئیے پاک فوج کے جوان بھی ریسیکو کے ہمراہ امدادی کاموں میں شریک رہے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جگہ کا معائنہ کیاہے پولیس کی بھاری نفری کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،گیس پائپ لائن پھٹنے سے کماد کی فصل کو نقصان پہنچاہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا پائپ لائن پھٹنے سے گیس پائپ لائن میں 18 قطر انچ سے زائد کا سوراخ ہوا ہے سوئی گیس ذرائع کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گیس بند یا پریشر کم رہا،معائنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ،
سوئی نادرن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ایم ڈی سوئی ناردرن سہیل گلزار نے کہا کہ گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑایا اور منصوبہ بندی سے پیک آورز میں ٹائم ڈیوائس سے پائپ لائن کو اڑایا گیا۔ایم ڈی کا کہنا تھا کہ چھان بین کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں لیکن بحالی کا کام ابھی شروع نہیں ہوا، سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے کلیئرنس کا انتظار ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کوگیس پریشر میں کوئی تعطل نہیں آیا، تمام سیکٹر کو متبادل لوپ سے 175 ملین کیو بک فٹ گیس دے رہے ہیں۔10 سے 12 کلو مواد استعمال کیا گیا
جبکہ سی ٹی ڈیسی ٹی ڈی انچارج کے مطابق رحیم یار خان کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے لیے 10 سے 12 کلو وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ واقع کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا جارہاہے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے بعدآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments