” فزیکل تھراپی کا عالمی دن”

فزیکل تھراپی کا عالمی دن‘ تقریب کا انعقاد ”


فزیکل تھراپی کا عالمی دن 08 ستمبر کومنایا جاتاہے فزیوتھراپسٹ معاشرے میں اعصابی بیماریوں، پٹھوں، جوڑوں اور مہروں کے امراض کے علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے بارے میں شعور پیدا کر کے ایک اچھی، صحتمند اور محتا جی سے پاک زندگی گزار نےمیں مددگار ثابت ہو تے ہیں
یہ دن 1996سے فزیو تھراپسٹس کی علمی نما ئندہ تنظیم “ورلڈ فزیو تھراپی” کی جانب سے ستمبر کو منایا جاتا ہے تا کہ لوگوں کو فزیو تھراپی طریقہ علاج کی اہمیت اور افادیت سے آگاہی دی جائے. اس دن کے حوالے سے ایجا ئل انسٹی ٹیوٹ آف ریہبلیٹیشن سائنسز میں منعقد تقریب میں ڈاکٹر محمد حفیظ نے مستقبل کے فزیکل تھراپسٹس کو ان کے سوسائٹی میں بڑھتے ہوئے کردار اور خصوصی طور پر Osteoarthritis میں فزیکل تھراپسٹس کے رول کو اجاگر کیا.

ڈاکٹر حافظ ارشاد احمد، ہیڈ آف فزیو تھراپی ڈپارٹمنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بھی پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو تھے. انھوں بھی فزیکل تھراپی کی افادیت اور اہمیت پر آگاہی دی.ڈاکٹر روبینہ کنول، اسسٹنٹ پروفیسر ایجائل انسٹیٹیوٹ نے آرتھرا ئٹس کے حوالے سے اور اس بیماری میں فزیکل تھراپی کی اہمیت بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا. پروگرام اختتام پر مہمان خصوصی اور ایجا ئل فیکلٹی ممبرز نے کیک کاٹا اور اس موقع پر ڈاکٹر محمد حفیظ نے بتایا کی تقریباً گزشتہ پانچ سالوں ایجا ئل انسٹی ٹیوٹ کا فزیو تھراپی ڈپارٹمنٹ مفت فزیو تھراپی سروسز فراہم کر رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں