ٹائیگر فورس اور پارٹی کارکنان تیاری کریں جلد آخری کال دوں گا, عمران خان کا رحیمیارخان جلسے سے خطاب”

رحیم یارخان ( ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خواجہ فرید کالج گرائونڈ رحیم یارخان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلیے الیکشن ہی فوری حل ہے، ٹائیگر فورس اور پارٹی کارکنان تیاری کریں جلد آخری کال دوں گا اور امپورٹڈ حکومت کو گھر بھگا کر دم لیں گے،

5 ماہ میں 51 جلسے کیے اور سب سے بڑا جلسہ رحیم یارخان کا ہے میں رحیم یارخان کے عوام بالخصوص خواتین کا مشکور ہوں جو شدید گرمی میں انتظار کیا، انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم جو بلاول بھٹو کے ساتھ امریکہ میں بھیک مانگنے گیا لیکن بڑے مہنگے ہوٹلز میں رہ کر سرکاری وسائل کو بھی لوٹ رہا ہے اور امریکی سیکرٹری جنرل کے سامنے امپورٹڈ وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے، انہوں نے کہاکہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ آخری رائونڈ میں اتروں گا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی انتہا کو پہنچ چکی ہے عوام معاشی مسائل سے بھوک و افلاس کا شکار ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہیں، بدقسمتی ہے کہ ملک کے 60فیصد وزراء اس وقت کرپشن کیسز میں ضمانتوں پر ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دیں گے، نیب قوانین میں ترامیم کے نام پر امپورٹڈ حکومت نے اپنے کیسز ختم کرادیئے جو پوری دنیا کے قوانین میں ایسی مثال نہیں ملتی،

انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ جو خود14 قتلوں میں ملوث ہے وہ جمہوریت کا درس دیتا ہے اگر اب رانا ثناء اللہ نے کوئی رکاوٹ ڈالنے یا ظلم و تشدد کی کوشش کی تو کوئی رعایت نہیں برتیں گے، انہوں نے کہاکہ چور دنیا کو یقین دلا کر پیسے مانگ رہے ہیں کہ ہمیں امداد دیں ہم سیلاب متاثرین کا پیسہ چوری نہیں کریں گے، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری 14 سال سے اب تک اردو بولنا نہیں سیکھ سکا وہ عوام کا درد کیا سمجھے گا اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان نے کہاکہ میں نے 4 ٹیلی تھون کے دوران 8 گھنٹوں میں پوری پاکستانی قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں نے 14سو کروڑ روپے کی امداد دی اور میں نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کردیئے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننے کی اتنی خواہش نہیں جتنا میں اپنی قوم میں شعور بیدار ہونے پر شکرگزار ہوں انشاء اللہ اپنی قوم کی طاقت سے ملک کو بیدردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، ملکی معیشت ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ ملک کو بار بار لوٹ کر فرار ہونے والی کرپٹ مافیا نیب قوانین میں ردوبدل کرکے 11سو ارب روپے کی کرپشن معاف کرا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کو آئی ایم ایف کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ملک وقوم پر مسلط کیاگیا ہے، پی ڈی ایم الیکشن میں شکست کے خوف سے ناصرف مجھے نااہل کرانا چاہتی ہے جبکہ بند کمروں میں مجھے جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ڈال کر لوٹ مار کی داستان رقم کی جارہی ہے، صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی نے کہاکہ رحیم یارخان جلسہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوا ہے جس پر عوام کے مشکور ہیں، عمران خان کی قیادت میں عوامی طاقت سے ایک بار پھر عوام کا دور جلد شروع ہوگا، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب و سابق صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی،

جلسہ میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، صدر جنوبی پنجاب خواتین ونگ زرتاج گل، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی ایز چوہدری آصف مجید، چوہدری محمد شفیق، میاں شفیع محمد، عامر نواز چانڈیہ، مخدوم فواز ہاشمی، سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز شفیع، چوہدری سجادوڑائچ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رئیس محبوب احمد، جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، چوہدری رمضان شمع ایڈووکیٹ سمیت پارٹی رہنمائوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چوہدری عامر مختار نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جلسہ گاہ میں ملاقات کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے رحیم یار خان کے جلسے کی تیاریوں کی جھلکیاں””””””
خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں 30 ہزار کرسیاں لگائی گئیں،اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی سجایا گیا پی ٹی آئی کے مطابق گراؤنڈ میں 80 ہزار افراد کی گنجائش ہے
جلسہ گاہ میں 30 ہزار کرسیاں لگائی گئی80 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے پی ٹی آئی کے مطابق 80 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہےشہر بھر میں عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئےگئے ،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور انتظامیہ متحرک رہی جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ کوریڈور بنا دیا گیا، جلسہ گاہ میں داخل ہونے کیلئے 3 مقام پر گیٹ قائم کئے گئے، 1 گیٹ وی آئی پیز جبکہ دو عوام کے استعمال کیلیے بنائے گئے تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں