دن دیہاڑے ہسپتال سے خاتون دو بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ‘

دن دیہاڑے ہسپتال سے خاتون دو بچوں سمیت پر اسرار طور پر لاپتہ‘ موبائل فون بند‘ پتہ برادری تلاش کرنے پر علم نہ ہوپایا‘ اغوا کا شبہ‘ شوہر نے پولیس کو تحریری درخواست فراہم کردی۔

رحیم یار خان ( ) تفصیل کے مطابق شیخ واہن کے رہائشی ملک امام بخش نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 20 روز سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج رشتہ کی تیمارداری کررہے تھے۔ گزشتہ روز اسکی بیوی کلثوم بی بی دونوں بچوں 2 سالہ احمد علی اور 4 سالہ فاریعہ بی بی کے ہمراہ ہسپتال کے باہر گراؤنڈ میں موجود تھی جوکہ اچانک بچوں سمیت پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کی لیکن معلوم نہ ہوسکا۔ شبہ ہوا کہ اسکے بیوی اور بچوں کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے۔شہری ملک امام بخش نے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کو تحریری درخواست فراہم کی جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں بچوں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں