رحیم یار خان( ) تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری چالو بھٹی کے ساتھ 25 لیٹر دیسی شراب برآمد جبکہ تعلیمی اداروں میں چرس سپلائی کرنے والا ملزم بھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا,
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کوٹ سمابہ حسن اقبال کا ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ایس ایچ او حسن اقبال نے منشیات فروشوں کے خلاف دو بڑی کاروائیوں کے دوران دیسی شراب اور چرس برامد کر لی پولیس نے پہلی کارروائی مخبر کی اطلاع پر واہی جمن شاہ کے قریب کھیتوں شراب کی بھٹی لگا کر دیسی شراب نکالتے ہوئے ملزم رمضان کو گرفتار کر کے 25 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 522/22 درج کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے تعلیمی اداروں میں چرس سپلائی کرنے والے ملزم کو محلہ غریب آباد سے گرفتار کر کے قبضہ سے 250 گرام چرس برامد کر کے مقدمہ نمبر 523 / 22 درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او حسن اقبال کا کہنا تھا کے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
دوسری طرف ترجمان پولیس رحیم یار خان نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ
رحیم یار خان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان آختر فاروق کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری پولیس کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف 27 مقدمات درج ، 27 منشیات وشراب فروش گرفتار، 492لیٹر شراب سمیت 6865گرام چرس برآمد تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کرنے والا سماج دشمن منشیات فروش بھی گرفتار چرس برآمد مقدمہ درج*
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کمپیئن میں رحیم یار خان پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراختر فاروق کی سربراہی میں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف27 مقدمات درج کرتے ہوئےمنشیات فروشوں سے492 لٹر شراب اور6865 گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کرنے والا سماج دشمن منشیات فروش بھی گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
رحیم یار خان پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آختر فاروق کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ انسداد منشیات کے سلسلہ میں جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیں پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے آپکی ہر کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
*ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان*
Load/Hide Comments